معروف گلوکار میکا سنگھ دوران لائیو کنسرٹ ڈاکٹر کو مبینہ طورپر تھپڑ مارنے کے الزام میں گرفتار

معروف گلوکار میکا سنگھ دوران لائیو کنسرٹ ڈاکٹر کو مبینہ طورپر تھپڑ مارنے کے ...
معروف گلوکار میکا سنگھ دوران لائیو کنسرٹ ڈاکٹر کو مبینہ طورپر تھپڑ مارنے کے الزام میں گرفتار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو پولیس نے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو دوران کنسرٹ تھپڑمارنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل دہلی پولیس نے اندر پوری پولیس سٹیشن میں میکاسنگھ کیخلاف مبینہ طور تکلیف پہنچانے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا ۔

واضح رہے کہ یہ واقع 12اپریل کو پیش آیا جس وقت میکا سنگھ نے دوران لائیو کنسرٹ تماشائیوں میں سے کچھ کو سٹیج کے اوپر آکر ہلہ گلہ کرنے کی دعوت دی اور اسی دوران سٹیج پر ڈاکٹر شری کانت کی جانب سے کچھ ایسا ہو ا جو کہ میکا سنگھ کو پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے ڈاکٹر شری کانت کو مبینہ طورپر تھپڑ جٹر دیا ۔

مقدمہ درج کر نے کے بعد پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شری کانت کو تسلی دلائی گئی کہ وہ جلد ہی میکا سنگھ کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : تفریح /اہم خبریں