چینی لبریشن آرمی پر بھارت کاباغیوں کی مدد کا الزام ، چین نے تردید کردی

چینی لبریشن آرمی پر بھارت کاباغیوں کی مدد کا الزام ، چین نے تردید کردی
چینی لبریشن آرمی پر بھارت کاباغیوں کی مدد کا الزام ، چین نے تردید کردی

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے شمال مشرقی بھارت کے باغی جنگجوﺅں کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے امداد کے بھارتی الزامات کو مستردکردیا اور کہاکہ رابطے ناممکن بات ہے ۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جن میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی باغی گروپ ناگا لینڈ خیلانگ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

چینی حکام نے بھارتی الزامات کو فضول اور بے بنیادقرار دے دیا۔دریں اثناءچین کی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارتی میڈیا میں آرمی کے باغیوں سے رابطوں بارے آنے والی اطلاعات پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتے ۔

مزید : بین الاقوامی