94سالہ آدمی 70سال سے اپنے پیٹ میں کیا لیے پھررہاہے،جان کرآپ کو یقین نہیں آئے گا

94سالہ آدمی 70سال سے اپنے پیٹ میں کیا لیے پھررہاہے،جان کرآپ کو یقین نہیں ...
94سالہ آدمی 70سال سے اپنے پیٹ میں کیا لیے پھررہاہے،جان کرآپ کو یقین نہیں آئے گا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے ملک کے لئے لڑنے والے چینی فوجی کو 70 سال بعد معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں ایک گولی پیوست ہے جو جنگ کے دوران اسے لگی لیکن وہ اس سے مکمل طور پر بے خبر تھا۔

مزیدپڑھیں:قدرت کا کرشمہ !آدمی کا’جادوئی خون‘جو اب تک 20 لاکھ لاکھ سے زائد کی جانیں بچا چکاہے

ڈوان زکائی کی عمر چورانوے سال ہو چکی ہے اور وہ 1943 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے خلاف لڑتے رہے جبکہ 1950 میں جنوبی کوریا کے جنگ میں بھی شامل ہوئے۔ حال ہی میں پیٹ میں درد کی وجہ سے جب انہیں سشوان شہر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا تو ان کا ایکس رے کیا گیا جس میں انکشاف ہو کہ ان کے بائیں کولہے میں گہرائی پر ایک گولی موجود ہے جس کی لمبائی تقریباً تین سینٹی میٹر ہے۔ ڈوان کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار زخمی ہوئے اور اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ کولہے پر بھی گولی لگی تھی اور تقریباً 70 سال سے ان کے جسم میں ہی موجود تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈوان کی عمر بہت زیادہ ہو چکی ہے لہٰذا وہ گولی نکالنے کے لئے اس کے آپریشن کی تجویز نہیں دیتے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس