موٹرسائیکل رکشے پر بیٹھ کر فحش فلمیں دیکھنے والے شہری کا عبرت ناک انجام ،انتہائی دردناک سزا مل گئی

موٹرسائیکل رکشے پر بیٹھ کر فحش فلمیں دیکھنے والے شہری کا عبرت ناک انجام ...
موٹرسائیکل رکشے پر بیٹھ کر فحش فلمیں دیکھنے والے شہری کا عبرت ناک انجام ،انتہائی دردناک سزا مل گئی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں موٹر سائیکل رکشے پر سفر کے دوران موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے والا نوجوان بے دھیانی میں نیچے گر گیا اور دردناک حادثے کے نتیجے میں مردانگی سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:اس آدمی نے اپنی محبوبہ کا روپ دھار کر کیا کرنے کی کوشش کی ؟جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان، جس کا نام یو بتایا گیا ہے، موٹر سائیکل رکشے پر ڈرائیور اور ایک اور سواری کے پیچھے بیٹھا تھا اور اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیو دیکھ رہا تھا کہ راستے میں ایک جمپ لگنے سے منہ کے بل زمین پر گر گیا۔ اس کے جسم کا نازک حصہ پختہ سڑک سے سیدھا ٹکرایا اور اوپر سے اس کے جسم کا وزن بھی پڑ گیا جس کی وجہ سے نازک حصے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی مردانگی ضائع ہو چکی ہے اور اور وہ ازدواجی فعل کی ادائیگی کی صلاحیت سے محروم ہو چکاہے۔

ٹومو نیوز کے مطابق نوجوان نے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کے خلاف 65 ہزار ڈالر (تقریباً 65 لاکھ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے، تا ہم ڈرائیور کا مﺅقف ہے کہ جمپ لگنا معمول کی بات ہے اور اگر نوجوان موبائل فون پر ویڈیو نہ دیکھ رہا ہوتا تو بآسانی اپنا توازن برقرار رکھ سکتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس