علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 5 مسافر اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 5 مسافر اسلحہ برآمد ہونے پر ...
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 5 مسافر اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 افراد سے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے5 مسافروں سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ان مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پانچوں مسافروں کو شک ہونے پر روکا گیا تھا جس کے بعد ان کی جامع تلاشی لی گئی ۔ تلاشی کے بعد اسلحہ برآمد ہونے پر ان افراد کو ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے حراست میں لے لیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد سوات کے ایک مدرسے کے طالب علم رہ چکے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دوران پرواز یہ افراد جہاز کے اندر دہشت گردی کی کاروائی کر سکتے تھے ۔ سیکورٹی فورس نے انہیں حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : لاہور