کیا آپ کو معلوم ہے انڈوں کو ایک ماہ تک محفوظ کیسے رکھا جا سکتاہے؟حیرت انگیز طریقہ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے انڈوں کو ایک ماہ تک محفوظ کیسے رکھا جا سکتاہے؟حیرت انگیز ...
کیا آپ کو معلوم ہے انڈوں کو ایک ماہ تک محفوظ کیسے رکھا جا سکتاہے؟حیرت انگیز طریقہ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈوں کو بھی فریز کرکے ایک مہینے تک قابل استعمال رکھا جا سکتا ہے؟ہم اپنے فریزر کو طرح طرح کے کھانوں سے بھر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں سے اکثر چیزیں خراب ہو جاتی ہیں اور ہمیں پھینکنی پڑتی ہیں۔ اکثر لوگ نہیں جانتے ہیںکہ کھانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انفرادی طورپر کس طرح فریز کیا جانا چاہیے۔باورچی گری کے مصنف جسٹن پیٹسن کہتی ہیں کہ اکثر لوگ نہیں جانتے کہ کھانے کی تقریباً سبھی چیزیں فریز کی جا سکتی ہیں۔

ہمارے ہاں آج بھی فریزر کو استعمال کرنے کے 70ءکی دہائی والے طریقے اپنائے جارہے ہیں جب بھاری مقدار میں بازار سے خریدے گئے یا گھر میں بنائے گئے کھانے فریزر میں ٹھونس دیئے جاتے تھے، اب ہمارے پاس چیزوں کو پرانے طریقوں سے فریز کرنے اور پھران پر جمی برف کی تہہ ہٹانے کے لیے وقت نہیں رہا۔جسٹن کہتی ہیں کہ کھانوں کوجلد فریز کرنے کے لیے برتنوں کی بجائے پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھنا چاہیے ، اس طرح کھانا بیگ میں پھیل جانے کے باعث اس کی تہہ باریک ہو جاتی ہے جو جلدی فریز ہو جاتی ہے۔ بیگ میں کھانا فریز کرنے کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانے پر برف کی تہہ نہیں چڑھتی۔جسٹن کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر کھانوں کے نام، ان کی اقسام اور استعمال کی تاریخ درج کرنی چاہیے تاکہ استعمال میں آسانی رہے۔ لوگ گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے فریزرمیں رکھ دیتے ہیں جس سے وہ جلدی فریز نہیں ہوتے اور بعد میں ان کو پکانے کی حالت میں لانے میں بھی خاصا وقت لگ جاتا ہے، گوشت کے ٹکڑے زیادہ سے زیادہ1.5سینٹی میٹر تک بڑے ہونے چاہئیں، اس کے بعد ان پر سورج مکھی کا تیل لگائیں اور پھر بیکنگ ٹرے میں پھیلا کرپلاسٹک کے کاغذ سے ڈھانپ دیں اور فریزر میں رکھیں۔ گوشت کے ٹکڑے فریز ہوجانے کے بعد انہیں ایسے فریزر بیگ میں ڈال دیں جس میں ہوا داخل نہ ہو سکے اور پھر یہ گوشت ایک مہینے تک استعمال کریں۔جوس، کیچپ، شراب و دیگر مائع اشیاءکو ہمیشہ کیوبز کی شکل میں فریز کرنا چاہیے اور بعد میں انہیں بھی ہوا سے محفوظ فریزربیگ میں ڈال کر بوقت ضرورت استعمال کرنا چاہیے۔ کیلوں کو چھلکے اتار نے کے بعد بیکنگ ٹرے میں رکھ کر فریز کیا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ 4ہفتے تک قابل استعمال رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکھن کو 3ماہ کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ جسٹن کہتی ہیں کہ لوگ انڈے اصلی حالت میں فریزر میں رکھ دیتے ہیں جس سے فریز ہونے پر ان کے خول ٹوٹ جاتے ہیں، پہلے انڈوں میں ہلکی سی ٹھوکر سے چھوٹا سا سوراخ کریں اور اس میں چٹکی بھر نمک یا چینی ڈال دیں، اگر آپ بعد میں انڈے کو نمکین ڈش کے طور پر پکانا چاہتے ہیں تو نمک ڈالیں اور اگر میٹھے کے طور پر پکا ہو تو چینی ڈالیں اور پھر ٹرے میں ڈال کر فریزر میں رکھیں۔ اس طرح یہ انڈے ایک مہینے تک استعمال کے قابل رہیں گے۔ دودھ کو ہمیشہ بالائی اتار کر فریز کریں اس طرح آپ اسے ایک مہینے تک استعمال کر سکیں گے۔ دودھ کو کبھی بھی شیشے کے گلاس میں ڈال کر فریز نہ کریں کیونکہ اس طریقے سے گلاس ٹوٹ سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس