اداروں کی اصلاحات کر کے معاشی ترقی کا رخ متعین کر دیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام اداروں میں اصلاحات کر کے پاکستان کی معاشی ترقی کا رخ متعین کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ اکنامک چارٹر پر مسلم لیگ (ن) نے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منشور میں دی گئی معاشی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موڈیز سمیت عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی تھی تاہم حکومتی معاشی اصلاحات کے باعث عالمی ادارے پھر سے پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں ۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت خراب اور ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے تاہم حکومت نے 2 معاشی ترقی کا رخ متعین کر دیا ہے جس کے باعث آئندہ سالوں میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔