منشیات کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو قید و جرمانہ کی سزا ،دوسرے مجرم کو اصلاح کے لئے پروبیشن پر بھجوادیا

منشیات کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو قید و جرمانہ کی سزا ،دوسرے مجرم کو اصلاح کے ...
منشیات کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو قید و جرمانہ کی سزا ،دوسرے مجرم کو اصلاح کے لئے پروبیشن پر بھجوادیا

  

لاہور (نامہ نگار )سیشن عدالت نے نے 4کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ ایک دوسرے منشیات کے مقدمہ میںملوث ملزم شریف کی اصلاح کے لئے اسے ایک سالہ پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ رشیداں بی بی کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک 4کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ،عدالت میں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ ملزمہ عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور15ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : لاہور