کمپنی مالک کو قتل کرنے والے سابق ملازم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

کمپنی مالک کو قتل کرنے والے سابق ملازم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
کمپنی مالک کو قتل کرنے والے سابق ملازم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

  

لاہور(نا مہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے کمپنی کے مالک کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرم محمد آصف کو سزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے مجرم آصف کے خلاف اپنی کمپنی کے مالک محمد نعیم کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیاتھا۔محمد آصف نے 2010میں ملازمت سے نکالنے پر کمپنی کے مالک کو قتل کردیا تھا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم آصف کوسزائے موت اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزم کے خلاف 2010ءمیں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مزید : جرم و انصاف