کیا آپ کو لفظ بجٹ کے اصلی معنی معلوم ہیں؟انتہائی دلچسپ معلومات

کیا آپ کو لفظ بجٹ کے اصلی معنی معلوم ہیں؟انتہائی دلچسپ معلومات
کیا آپ کو لفظ بجٹ کے اصلی معنی معلوم ہیں؟انتہائی دلچسپ معلومات

  

لاہور(انویسٹی گیشن سیل )بجٹ لاطینی زبان کے لفظہ بلگا سے نکلا ہے۔ جس کا مطلب چھوٹا پاﺅچ یا پرس ہے۔

جبکہ بلگا ،آئرش لفظہ بولگ ،جس کامطلب بیگ ہے۔یہ لفظ 15ویں صدی عیسوی میں فرانسیسی زبان کے توسط سے انگریزی میں آیا،انگریز ی میں اس کا پہلا مطلب پرس، والٹ یا بیگ لیا گیا۔16ویں صدی عیسوی میں ایک آدمی کے بجٹ اور بہت زیادہ خبروں کے حامل خط کے لیے استعمال ہونے لگا۔1733میں فرانس میں اسے فنانس کے ساتھ پہلی بار جوڑا گیا۔جب ملک میں ایک پمفلٹ بانٹا گیا ۔جس میں وزرا کو اپنا بجٹ اوپن رکھنے اور بجٹ کا ذمہ دار قرار دینے سے متعلق تحریر تھا۔1760میں اس لفظہ کا تعلق فنانس سے مزید گہر ا ہوگیا۔اور 1880تک یہ لفظہ منصوبہ بندی ، پلاننگ اور اخراجات کے لیے استعمال ہونے لگا۔جس کے بعد حکومت کے سالانہ اخراجات اور آمدن کے لیے یہ لفظ مستند حیثیت اختیار کرگیا۔

مزید : لاہور