خوراک ، مشروبات اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں 5فیصد اضافہ

خوراک ، مشروبات اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں 5فیصد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے سات ماہ کے دوران خوراک ‘ مشروبات اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صنعت کی شرح نمو میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق جون 2015ء کے اختتام تک ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ فوڈ اینڈ بیوریج کمپنیوں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی تھی جن میں سے 145 کمپنیاں صرف مالی سال 2015ء میں رجسٹرڈ کی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق متوسط طبقہ کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتا ہوا متوسط طبقہ خوراک اور بیوریج وغیرہ کی صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ان صنعتوں کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری بھی بڑھی ۔

مزید : کامرس