’’ریڈیو کلینک ‘‘ میں دماغی رسولیوں کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر اقبال کی گفتگو نشر

’’ریڈیو کلینک ‘‘ میں دماغی رسولیوں کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر اقبال کی گفتگو ...

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور سید خالد وقار کا کہنا ہے کہ مائیکرو فون آپ کی دہلیز پر ایسا سلسلہ ہے جس میں وہ ماہرین جو اپنی مصروفیات کے باعث ریڈیو پاکستان آنے کی سکت نہیں رکھتے ان کی آواز کو ان کے دفتر میں ریکارڈ کرکے عوام تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام ماہرین کی رائے سے مستفید ہوسکیں اس حوالے سے نشر ہونے والا ریڈیو کلینک منفرد پروگرام تھا جس میں عالمی یوم دماغی رسولیوں کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نیورو سرجن کی گفتگو نشر کی گئی جس میں انھوں نے دماغی رسولیوں کی اقسام اور ان کے طریقہ علاج پر سامعین کو معلومات پہنچائیں۔ پروفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ دماغی رسولی کی بڑی وجہ سر کی چوٹ یابلاوجہ ریڈی ایشن لگوانا ہے ان کہا کہناتھا کہ اگر دماغ میں رسولی بن جائے تو ڈاکٹر سے رابطہ کرکے جلد سرجری کروالینی چاہیے تاکہ مرض کی شدت ختم ہوجائے ان کا کہنا تھا کہ کچھ رسولیاں دماغ کو نقصان نہیں پہنچاتی مگر ان کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔

اس پروگرام کے میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...