پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دے،قیصر ثناء اللہ،نسیم وکی

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دے،قیصر ثناء ...

لاہور (فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ اور اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن جس طرح سری لنکا نے اپنے سے مضبوط بھارتی کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دی اس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ اگر آپ مثبت سوچ اور جیت کے لئے کھیلیں تو بڑی ٹیموں کو بھی زیر کر سکتے ہیں ۔ قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کرکٹ سے بڑا لگاؤ ہے اور جب بھی پاک بھارت ٹاکرا ہو تو پوری قوم یکجا ہو کر پاکستان کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہے ۔ہماری اور پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر عید پر دوہری خوشی دے۔

اور اس کے لئے پاکستان کو ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں جس طرح کی صلاحیت ہے وہ بڑی سے بڑی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے ۔

مزید : کلچر