ندا یاسر فلم ’’ مہرو النساء وی لب یو ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

ندا یاسر فلم ’’ مہرو النساء وی لب یو ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر اداکار یاسر نواز کے ہمراہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ مہرو النساء وی لب یو ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ مہروالنساء وی لب یو ‘‘ میں دانش تیمور اور ثناء جاوید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ندا یاسر اور یاسر نواز بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس حوالے سے ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر یاسر نواز کے ہر پراجیکٹ میں کام کرتی ہوں ، اس سے قبل پچھلی عید پر ہماری فلم ’’ رانگ نمبر ‘‘ نے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی تھی اور مجھے یقین ہے کہ اس عید پر بھی فلم ’’ مہرو النساء وی لب یو ‘‘ سب سے زیادہ بزنس حاصل کرنے کا ریکارڈ بنائے گی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...