دنیا میں سب سے کم معاوضہ پاکستان میں فنکاروں کو ملتا ہے،سائر ہ ارشد

دنیا میں سب سے کم معاوضہ پاکستان میں فنکاروں کو ملتا ہے،سائر ہ ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے کم معاوضہ پاکستان میں فنکاروں کو ملتا ہے فلم اور گلوکاری سمیت ہر شعبے میں سرمایہ کار ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ترقی کی بجائے زوال پذیر ہو رہے ہیں۔ گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کو فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے زیادہ معاوضہ پرائیویٹ پروگراموں میں پرفارمنس کرنے سے ملتا ہے اگر وہ پرائیویٹ پروگرام نہ کریں تو شاید ان کا گزارا بھی ناممکن ہو جائے۔


انہوں نے کہا کہ فلم اور گلوکاری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنیوالے خود تو کروڑوں روپے کما لیتے ہیں لیکن فنکاروں کو ان کا حق دینا بھی پسند نہیں کرتے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر فنکاروں کو کم معاوضہ ملتا ہے۔

مزید :

کلچر -