حکومت آئین کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ کر سکی،یاسر گیلانی

حکومت آئین کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ کر سکی،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئین کے تقاضوں کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں کر سکی۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی طرح حکومت این ایف سی میں صوبائی حکومتوں کو ان کا حصہ دینے میں بھی ناکام رہی،جس سے صوبوں میں احساس کمتری اور وفاق کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ چار سالوں میں حکومت کی ساری توجہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض لینا اور پھر ا س پر سود دینارہی بجٹ میں بھی سود کی ادائیگی کے لئے خطیر رقم رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بیرونی دوروں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ایک طرف حکومت مالی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں عوام مایوس ہیں کیونکہ انہیں بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...