ڈی ویلیئرز کی بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

ڈی ویلیئرز کی بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

کارڈیف(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے کپتان اور اہم ترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔جنوبی افریقی بورڈ نے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل پروٹیز کپتان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،صحت مند ثابت نہ ہوئے تو اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔ ایک نجی کرکٹ نیوز ویب سائٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان اے بی ڈویلیرز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث بھارت کیخلاف اہم مقابلے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے صورتحال کے پیش نظر اے بی ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی بھارت کیخلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہو سکے گا۔

جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومنگو پرامید ہیں کہ ڈی ویلیرز بھارت کیخلاف بڑے میچ میں ضرور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے معرکے میں اے بی ڈی ویلیرز ضرور بڑی پرفارمنس دیں گے کیونکہ ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پیش آتی ہے، وہ ضرور اپنا رول ادا کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...