فہیم اشرف کوسری لنکا کیخلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ

فہیم اشرف کوسری لنکا کیخلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ

برمنگھم(نیٹ نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان گروپ بی میں اپنا آخری میچ پیر کو سری لنکا کیخلا ف کھیلے گا اور گرین شرٹس کو ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے اس مقابلے میں ہر حال میں جیت درکار ہوگی۔ٹیم مینجمنٹ نے بڑے مقابلے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور ممکنہ طور پر اس میچ میں آل رانڈر فہیم اشرف اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ کپتان سرفرازاحمد کو نمبر 4پر کھلانے پر غور بھی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف فتح گرکھیلنے والے فہیم اشرف کو بھارت کیخلاف غیرمتوقع طورپر ٹیم میں شامل نہیں کیاگیاتھا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی فہیم اشرف کو موقع نہیں مل سکا اور فخرزمان نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا شاندار آغاز کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی