شاہدرہ ،شوہر کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک

شاہدرہ ،شوہر کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک

لاہور( خبرنگار+اپنے کرائم رپورٹر سے) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم تاحال فرار،پولیس نے وقوعہ کے وقت کمرے میں موجود ملزم کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والے مقتولہ کے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے۔36سالہ مقتولہ نجمہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں تھی کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن بڈھا راوی کی رہائشی نجمہ بی بی کے مقامی رہائشی مراتب سے مبینہ طور پر تعقات تھے۔ گزشتہ روز مراتب نجمہ کے گھر میں موجود تھا کہ اس کے شوہر اسلم نے دونوں کو آپس میں دیکھ کر چھریوں کے پے در پے وار سے زخمی کر دیا جس کے نتیجہ میں نجمہ بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ مراتب علی فائرنگ سے لہولہان ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں میں ناجائز تعلقات تھے ۔ملزم اسلم نے متعدد بار اپنی بیوی کو مراتب علی سے ملنے سے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...