کم عمر اور بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف مہم کا آغاز

کم عمر اور بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) قو می شاہرات پر حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس نے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف مہم کا آغازکردیا۔اس حوالے سے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کوروڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دی گئی اور جرمانے بھی کیے گئے بعض ڈرائیوروں کے رکشے بھی بند کردیئے جنہیں مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس بارے میں موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر راؤآصف نے بتایا کہ روزانہ 8سے 10چنگ چی رکشے تھانوں میں بند کیے جاتے ہیں اگر محرر منشی مک مکا کرکے چھوڑ دیتا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ ڈی ایس پی ابوالحسنات نے کہا قومی شاہرات کو حادثات سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے اگر تمام ڈرائیور ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد رکشہ یا وین چلائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، عوام کو چایئے کم عمر رکشہ ڈرائیور کے رکشہ پر سوار ہونے سے گریز کریں اور موٹر وے پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید :

علاقائی -