نادہندہ جان محمد اینڈ سنز شاہ عالم مارکیٹ کی جائیداد نیلامی کا حکم

نادہندہ جان محمد اینڈ سنز شاہ عالم مارکیٹ کی جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے نیشنل بینک کے نادہندہ جان محمد اینڈ سنز شاہ عالم مارکیٹ کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیاہے، عدالت نے بینک ڈیفالٹر کی شاہ عالم مارکیٹ میں واقع دکان نمبر ای 1487 اے سات جولائی کو نیلام کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ۔جج تمر حیات گوندل نے نیشنل بینک پی سی ہوٹل برانچ کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید : علاقائی