قتل کی آٹھ وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار ،آلات قتل برآمد

قتل کی آٹھ وارداتوں میں ملوث اشتہاری گرفتار ،آلات قتل برآمد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صدر ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی آٹھ وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے آلات قتل بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزموں کو صدر ڈویڑن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن مہر ممتاز کے مطا بق رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے افضل کے قاتل عثمان کو گرفتار کیا جبکہ مانگا منڈی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے یونس اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے نالے سے ملنے والی لاش کا معمہ بھی حل کر لیا۔پولیس نے مقتول ابوبکر کے قاتل شہزاد کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ہنجروال کے علاقے میں اغوا اوربد اخلا قی کے بعد قتل ہونے والے بچے وسیم کے قاتل ندیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح جوہر ٹاون کے علاقے میں بیوی کو پٹرول چھڑک کر قتل کرنے والے ملزم آصف کو بھی دھر لیا گیا ہے۔چوہنگ کے علاقے میں قتل ہونے والے احمد رضا کے ملزمان بھی پکڑے گئے۔ ملزم وحید اور وقاص نے فائرنگ کر کے احمد رضا کو قتل کیا تھا۔ چوہنگ کے علاقے میں ملزم طاہر اور اسکے سالے نے حنا بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر انویسٹی اگیشن نے اعلی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...