نئی انرول کمپنیوں کا کوٹہ کیلئے وزارت مذہبی امور کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

نئی انرول کمپنیوں کا کوٹہ کیلئے وزارت مذہبی امور کے دفتر کے سامنے احتجاجی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئی انرول کمپنیوں نے حج کوٹہ کے حصول کے لیے12جون بروز پیر وزارت مذہبی امور کے دفتر اسلام آباد کے سامنے مظاہرے کا اعلان کر دیا ،اب نہیں تو کبھی نہیں کا نعرہ متعارف کرواتے ہوئے ملک بھر سے انرول کمپنیوں کے مالکان اور سٹاف کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی،انرول کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی طرف سے واٹس اپ گروپ پر بار بار اعلان میں ہدایت کی جا رہی ہے کہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مظاہرے میں شرکت کریں۔

مظاہرہ

مزید : صفحہ آخر