جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس7جولائی کو منصورہ میں طلب
ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا غیر معمولی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
اجلاس 7 جولائی کو منصورہ لاہور میں طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ اجلاس میں مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز اور اس کی منظوری ، ملکی انتخابات کی تیاری و جائزہ، رابطہ عوا م مہم اور ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکمت عملی طے کی جائے گی ۔