سپریم کورٹ پر حملہ مسلم لیگ (ن) کی روش ہے،منظور احمد وٹو

سپریم کورٹ پر حملہ مسلم لیگ (ن) کی روش ہے،منظور احمد وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ ن لیگ کی روش اور عزت پیپلز پارٹی کا شیوہ ہے، اگر مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سے پھڈے کی کوشش کی تو ہم اداروں کا دفاع کریں گے، آئندہ قومی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں نوجوان قیادت سامنے آئے گی۔ ان خیالات کا (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
اظہاراوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی آواز ہیں ، پیپلز پارٹی کا مشن عوامی خدمت ہے اور وہ یہ خدمت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ ہے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ن لیگ تحمل کی سیاست کی بجائے جھگڑے کی سیاست کی طرف جارہی ہے اگر مسلم لیگ ن نے عدلیہ سے پھڈے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی اداروں کا دفاع کریگی۔