2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ ماں بیٹی جاں بحق ‘ 5 افراد زخمی

2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ ماں بیٹی جاں بحق ‘ 5 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان)تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے باعث ماں بیٹی جابحق ہو گئیں ۔ تفصیل کے مطا بق چک نمبر 128گڑھاموڑ کے رہائشی عامر ولد محمد حنیف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ملتان سے واپس اپنے گھر گڑھاموڑ آرہے تھے کہ وہاڑی روڈ پر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
اڈا16کے قریب سامنے سے آنے والے چک نمبر158ڈبلیو بی چوک میتلا کے رہائشی افراد مشتاق ملنگ کے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں گڑھا موڑ کی رہائشی ماں فاطمہ بی بی اور اُس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی امان طاطمہ موقع پر ہی جابحق ہوگئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار محمد حنیف، مشتاق ملنگ ، احمد علی ، علی حیدر اور ایک خاتون عذرا بی بی شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ٹبہ سلطان پورمیں ڈیوٹی پر موجودایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے اہلکار اطلاع دینے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکے اور تمام صورتحال سے بے خبر رہے جس پر علاقہ کے لوگوں نے فلاحی تنظیم کے صدرصفدر عباس خان منیس کو فون کر کے اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پرصفدر منیس فلاحی ایمبولنیس کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا اور حادثے میں زخمی ہو نے والے تمام افرادکو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیاحادثے میں جابحق ہونے والوں کاتعلق چک نمبر128ڈبلیو بی گڑھا موڑ اور زخمی ہونے والوں کا تعلق چک نمبر158ڈبلیو بی چوک میتلا سے تھادوسری جانب ہسپتال ٹبہ سلطان پورمیں ڈاکٹر موجود نہ ہو نے پر زخمی ہونے والوں کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے لاپرواہی برتنے والے ہسپتال ٹبہ سلطان پور کے مقامی ڈاکٹروں کو معطل کرنے کا مطا لبہ کیاہے ۔