آرپی او ملتان کے حکم پر کریک ڈاؤن،36ون ویلر گرفتار

آرپی او ملتان کے حکم پر کریک ڈاؤن،36ون ویلر گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)بچ ولاز کے علاقہ میں ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گر گر دو جوانوں کی ہلاکت کے بعد آر پی او ملتان نے ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا ہے۔ملتان پولیس نے اس سلسلے میں تیز رفتاری اور ون ویلینگ کرتے 36جوان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔اس حوالے سے پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان محمد یوسف، ریحان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

، وسیم ، فرحان محمود،افاق ،توقیر، حسن طارق،حسنین، محبوب، اختر، عرفان ، محمد اسلم ،طلحہ ، نبیل ، طیب علی ، سلمان ، مدثر کو ون ویلنگ کرنے پر پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم ذوار حسین کوتیز رفتاری، غفلت ،لاپرواہی سے بس چلانے پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم رضاحسن کو پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان مہتاب، حمزہ ، احسن کو پولیس تھانہ بی۔ زیڈ نے ملزمان حمزہ ، عبدالوہاب کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان ثاقب، اویس، حمزہ ، رضوان کو، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان طاہرالزماں، عاصم ، اعظم،علی شیر، ناصر، رمضان ،وقار، سلیمان کو ون ویلنگ اور تیزر فتاری سے موٹر سائیکل چلانے پر مقدمات درج کر لئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...