اوپو کا چمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے خصوصی پیشکش کا اعلان

اوپو کا چمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے خصوصی پیشکش کا اعلان

کراچی (پ ر)اوپو پاکستان (OPPO Pakistan)کی جانب سے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں عوام کی دلچسپی اور جوش و ولولہ بڑھانے کی غرض سے بونینزا آفر (Bonanza Offer)مقابلہ جاری ہے۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے گلوبل پارٹنر کے طور پر اوپو کی بونینزا آفر مہم میں اس کے موبائل صارفین کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ 18 جون کو اوول میں منعقد ہونے والے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا فائنل میچ براہ راست دیکھیں۔ اس دلچسپ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لئے وہ صارفین اہل ہوں گے جن کے پاس برطانیہ کا کارآمد ویزا ہوگا اور ان کے پاس اوپو ایف تھری سیلفی ایکسپرٹ فون ہوگا۔ اوپو اپنے تمام صارفین کو اس معیار کے ساتھ آگاہ کررہا ہے کہ وہ 13 جون کی شام چار بجے لاہور کے حفیظ سینٹر میں اوپو کے سیلز سینٹر پر جمع ہوں جہاں لوگوں کو اس قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے بتایا، اوپو پاکستان کی جانب سے ہم اپنے صارفین کو ترجیح دیتے ہیں اور آئیڈیاز پر کام کرکے ان کے عزم اور اپنے برانڈ سے ان کی پسندیدگی کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ کا یہ دورہ ایک ایسی ہی مثال ہے جس کے ذریعے ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کے ساتھ اپنا تعلق مستحکم کریں۔ " اوپو آئی سی سی کا گلوبل پارٹنر ہے اور عالمی سطح پر کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کے شعبوں سے وابستہ ہے۔ ماضی میں انٹرٹینمنٹ کی ہمیشہ فراہمی کے ساتھ اوپو کا انٹرٹینمنٹ کے ذرائع کے ذریعے اپنے شائقین کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے کا بھرپور عزم ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...