بٹ خیلہ ،انجمن قصابان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

بٹ خیلہ ،انجمن قصابان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)انجمن قصابان بٹ خیلہ نے رات گئے ہڑتال اور گوشت فروخت نہ کرنے کی کال واپس لے لی اور حسب معمول گذشتہ کل یعنی ہفتے کے روز بھی گوشت کی دکانیں کھلی رہیں اس سے قبل جمعہ کے روز انجمن قصابان نے اپنے ہنگامی اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے بلاوجہ گرفتاریوں اور بھاری جرمانے سمیت توہین آمیز رویے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال اور گوشت فروخت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا قصائیوں کی ہڑتال نہ کرنے کی وجہ مقامی سیاسی قائدین کی جانب سے انتظامی افسران کو نرمی اختیار کرنے کا مشورہ دینا بتائی جاتی ہے۔