لندن برج حملہ تحقیقات میں پیش رفت،27 سالہ نوجوان گرفتار

لندن برج حملہ تحقیقات میں پیش رفت،27 سالہ نوجوان گرفتار

لندن (آن لائن) لندن برج عملے کی تحقیقات میں مزیدپیش رفت سامنے آئی ہے ، 27 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے،برطانوی پولیس کے مطابق لندن برج حملہ آور خرم شہزاد نے پہلے ساڑھے سات ٹن وزنی ٹرک آن لائن کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ادائیگی نہ ہونے کے باعث حملے میں وین استعمال کی۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن برج حملے کے ملزمان نے پیٹرول بم بھی تیار کیے تھے اور ان کی گاڑی سے 13 پیٹرول بم برآمد ہوئے۔حملہ آوروں نے پہلے گاڑی شہریوں پر چڑھائی اور تیز دھار آلے سے وار کیے۔ لندن برج حملے میں 8 افراد ہلاک اور48زخمی ہوئے تھے۔

لندن /گرفتار

مزید : کراچی صفحہ اول