جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ،اے بی ڈی ویلیئر سے متعلق بڑی خبر آگئی ،میچ کتنے بجے شروع ہو گا ؟آپ بھی جانئے

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ،اے بی ڈی ویلیئر سے متعلق بڑی خبر آگئی ،میچ کتنے ...
جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ،اے بی ڈی ویلیئر سے متعلق بڑی خبر آگئی ،میچ کتنے بجے شروع ہو گا ؟آپ بھی جانئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں آج جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں اوول کے میدان میں اتریں گی۔پروٹیز کپتان اے بی ڈی ویلیئر کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ میں ان کی شرکت تاحال مشکوک ہے۔ دونوں ٹیموں کے ایونٹ میں 2-2 پوائنٹس ہیں اور اب ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔میچ سے قبل یہ بات بھی اہم تصور کی جارہی ہے کہ دو روز قبل اسی گراونڈ پر سری لنکن ٹیم نے 322رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر کے انڈین ٹیم کو شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل