پاکستان بمقابلہ سری لنکا, چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سب سے زیادہ رنز کس کھلاڑی نے بنائے؟ آپ بھی جانئے 

پاکستان بمقابلہ سری لنکا, چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سب سے زیادہ رنز کس کھلاڑی نے ...
پاکستان بمقابلہ سری لنکا, چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سب سے زیادہ رنز کس کھلاڑی نے بنائے؟ آپ بھی جانئے 

کارڈیف ( افضل افتخار)پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں سری لنکاکے بیٹسمینوں نے زیادہ رنزبنائے،سب سے زیادہ رنزسری لنکاکے سنتھ جے سوریانے بنائے۔انہوں نے82میچوں کی79اننگزمیں32.68کی اوسط سے2517رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور18نصف سنچریاں شامل ہیں۔دوسرے نمبرپرسری لنکاکے اروینڈاڈی سلوانے75میچوں کی73اننگزمیں34.61کی اوسط سے2319رنزبنائے۔جن میں 3سنچریاں اور13نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تیسرے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے63میچوں کی58اننگزمیں44.41کی اوسط سے2265رنز بنائے جن میں4 سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل ہیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے سعیدانورنے52میچوں کی52 اننگزمیں44.83کی اوسط سے2197رنزبنائے جن میں7 سنچریاں اور13نصف سنچریاں شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے مہیلا جے وردھنے نے67میچوں کی64اننگزمیں30.69کی اوسط سے1903رنزبنائے جن میں2 سنچریاں اور12نصف سنچریاں شامل ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...