پاک، بھارت ٹاکرا دیکھنے آئے پاکستانی اور بھارتی سٹیڈیم کے باہر اکٹھے ہوئے تو تاریخ رقم ہو گئی، ایسا کام ہو گیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

پاک، بھارت ٹاکرا دیکھنے آئے پاکستانی اور بھارتی سٹیڈیم کے باہر اکٹھے ہوئے تو ...
پاک، بھارت ٹاکرا دیکھنے آئے پاکستانی اور بھارتی سٹیڈیم کے باہر اکٹھے ہوئے تو تاریخ رقم ہو گئی، ایسا کام ہو گیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کو کرکٹ کے میدان کے علاوہ بھی روائتی حریف سمجھا جاتا ہے اور میڈیا کو دیکھیں تو سیاستدان بالخصوص بھارتی سیاستدان یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے عوام بھی ایک دوسرے کی شدید مخالف ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ رام گوپال ورما نے ثانیہ مرزا کی انتہائی بیہودہ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، پاکستانی تو شدید غصے میں آئے ہی، بھارتیوں نے بھی لعن طعن شروع کر دی، دیکھ کر آپ کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا

تاہم اب ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ جس نے ان بھارتی سیاستدانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور یہ حقیقت بھی سامنے لے آئی ہے کہ آخر دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کیلئے کس طرح کے جذبات رکھتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کیسے تعلقات چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی نابینا ڈالفن کے ساتھ جنسی تشدد کا انکشاف

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ دیکھنے کیلئے اکٹھے ہونے والے تماشائی جب سٹیڈیم کے باہر اکٹھے ہوئے تو ایسا لگا کہ ان سب کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے۔ بھارتی ٹیم کی وردیوں میں ملبوس خواتین نے ڈھول بجانا شروع کیا تو پاکستانی ٹیم کی وردی پہنے نوجوانوں نے بھنگڑے کا ’تڑکہ‘ لگا دیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایسا سماں بندھ گیا کہ وہاں موجود برطانوی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل