ایرانی طیارے اشیائے خورو نوش لے کر دوحہ پہنچ گئے

ایرانی طیارے اشیائے خورو نوش لے کر دوحہ پہنچ گئے
ایرانی طیارے اشیائے خورو نوش لے کر دوحہ پہنچ گئے

  

دوحہ/تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کے باعث قطر میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خطرہ شدید ہوگیا اس سے نبٹنے کے لئے ایران نے اشیائے خورونوش سے لدے ہوئے6طیارے خلیجی ریاست قطر بھیج دئیے ہیں۔

لاتعداد ایرانی ٹینک پاکستانی سرحد کی طرف روانہ، ویڈیو منظر عام پر، سب سے خطرناک خبر آگئی

ایرانی فضائیہ کے ترجمان شاہ رخ نوش آبادی کے مطابق ایران قطر میں اشیائے خورونوش کی طلب کی بنیاد پر اس عمل کو جاری رکھے گا۔تہران نے سبزیوں سے لدا ہوا چھٹا طیارہ آج قطر کی جانب روانہ کیا ہے جبکہ پانچ طیاروں کےذریعے  90 ٹن تک کی سبزیاں پہلے ہی قطر کی جانب بھیج دی گئی ہیں۔جبکہ ایران نے سمندری راستے کو استعمال کرتے ہوئے آج 3 کشتیوں پر مشتمل 350 ٹن تک کے پھل ایرانی بندرگاہ دیار سے قطر کی جانب روانہ کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر کے لیے غذائی اجناس کا واحد راستہ سعودی عرب کا تھا جبکہ سعودی عرب سمیت متعدد خیلجی ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی قطع تعلق کے بعد اپنی تمام سرحد بند کردی ہیں جس کے بعد قطر میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں