وہ ایک چیز جو پاکستانی بے حد شوق سے اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں، اس کا ہفتے میں صرف 2 دفعہ استعمال ہے آپکی موت کے خطرے کو 2 گنا کر دیتا ہے ، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف تمام پاکستانی والدین کو ہر صورت معلوم ہونے چاہئے

وہ ایک چیز جو پاکستانی بے حد شوق سے اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں، اس کا ہفتے میں ...
وہ ایک چیز جو پاکستانی بے حد شوق سے اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں، اس کا ہفتے میں صرف 2 دفعہ استعمال ہے آپکی موت کے خطرے کو 2 گنا کر دیتا ہے ، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف تمام پاکستانی والدین کو ہر صورت معلوم ہونے چاہئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چپس پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں انتہائی رغبت سے کھائے جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ آپ ان کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی دو بار سوچیں گے۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے ”ہفتے میں دو بار فرائی کیے ہوئے آلو ، چپس وغیرہ کھانے سے آدمی کے موت کے منہ میں جانے کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتا ہے۔“

ٹفٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 45سے 79سال عمر کے 4400لوگوں کی فرائی آلو کھانے کی عادت اور ان کی صحت پر ان کے اثرات کا 8سال تک معائنہ کیا۔ اس دوران شرکاءمیں سے 236کی موت واقع ہوئی۔نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جو آلو فرائی نہیں کیے ہوتے ان میں فائبر ، وٹامن اور مائیکرونیوٹرینٹ کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اور انہیں کھانے سے موت کے خطرے میں بھی اضافہ نہیں ہوتا۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...