الیکشن کمیشن کا حساس پولنگ سٹیشنز کیلئے 80ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے کا فیصلہ
اسلام آ باد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئے80ہزار سے زائد کیمرے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
دھاندلی الزامات پر برطرف ہونے والے عرفان اللہ مروت کا پی ایس 114 ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن2018ء کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور ملک بھر کے حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 80ہزار کیمروں سمیت20ہزار ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 20ہزار یو پی ایس ، مانیٹرنگ ڈسپلے اور آئی بی ڈے اینڈ نائٹ ویژن بھی کیمرے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔