وزیر اعظم نواز شریف وفاق کے خلاف، صوبائیت کی سیاست کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا : مولا بخش چانڈیو

11 جون 2017 (20:39)

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف بین الاقوامی کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیں، میاں صاحب وفاق کے خلاف ہیں،وہ وفاقی سیاست نہیں چاہتے۔

نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے :قمر زمان کا ئرہ

تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ میں جواچھے لوگ ہیں وہ سب پیچھے ہٹ گئے ہیں اورن لیگ میں گرکربولنے والے اورہلکے پن کامظاہرہ کرنیوالے آگے ہیں،پاناما جے آئی ٹی عدلیہ کا حصہ ہے اور اس کے خلاف غلط لب و لہجہ استعما ل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی شرمنا ک ہے اور عدلیہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جے آئی ٹی سے قوم کوتوقع ہے وہ غریب،معصوم اورلاچارہے اور جے آئی ٹی صرف رپورٹ دے سکتی ہے نہ کہ کسی کا احتساب کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم صوبائیت کی سیاست کر رہے ہیں،وفاق کی نہیں اور اس کے بہت بر ے نتائج بر آمد ہو نگے جو ن لیگ اور نواز شریف خود بھگتیں گے ۔

مزیدخبریں