ملکی سیاست میں 10روز اہم، ممکن ہے نواز شریف کو دوسری بار بھی طلب کیا جائے: شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں اگلے 10روز انتہائی اہم ہیں، جے آئی ٹی وزیر اعظم پاکستان کو دوسری بار بھی طلب کر سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ممکن ہے مریم نواز کو بھی پاناما کیس میں طلب کیا جائے، قطری شہزاد پاکستان نہیں آرہا اب یہ کیس ختم ہونے جارہا ہے۔ سیاست میں 10 روز بہت اہم ہیں، نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور ممکن ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا جائے۔
مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز الزامات، سری لنکن پولیس نے بودھ مذہبی رہنماءکو گرفتار کرلیا