بھارت نے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ،بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا کردار کون کرے گا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

بھارت نے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ،بھارتی مشیر ...
بھارت نے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ،بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کا کردار کون کرے گا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے جھوٹے سرجیکل سٹرائیک اوراڑی حملے کے موضوع پر مبنی فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار پریش راول نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اگلی فلم ”اڑی “میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے کردار کی تیاری کررہا ہوں ۔یہ فلم رونی سکروالا پرڈیوس کر رہا ہے ۔

پریش راول کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ بھارت 2016میں ہونے والے اڑی حملے اور جھوٹے سرجیکل سٹرائیک پر فلم بنانے کی تیاریاں کر رہا ہے لیکن پاکستان اس طاقتور پراپیگنڈے کو کاﺅنٹر کرنے کے لیے کیا کر رہا ہے ؟

واضح رہے کہ 2016میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے اس پار آکر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جس پاک فوج نے مسترد کردیا تھا ۔

مزید : تفریح