جرمنی میں ایسا کیڑا آگیا کہ سکول ، پارک سب بند کرنے پڑ گئے، ایسا کون سا خطرناک کیڑا ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

جرمنی میں ایسا کیڑا آگیا کہ سکول ، پارک سب بند کرنے پڑ گئے، ایسا کون سا خطرناک ...
جرمنی میں ایسا کیڑا آگیا کہ سکول ، پارک سب بند کرنے پڑ گئے، ایسا کون سا خطرناک کیڑا ہے؟ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں دہشت گردی کے حملوں کے باعث سکول بند ہونے کے واقعات تو رونما ہو چکے ہیں لیکن اب جرمنی میں ایک ایسی چیز کے حملے کے باعث ملک بھر کے سکول بند کر دیئے گئے ہیں کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں جرمنی بھر میں درختوں پر ’کیٹرپلر‘(Caterpillar)نامی ایک سنڈی حملہ آور ہو چکی ہے جو لوگوں میں سوزش، خارش اور دیگر جلدی عوارض کا باعث بن رہی ہے۔ اس سنڈی کے حملے کی وجہ سے جرمنی بھر کے سکول ہی نہیں بلکہ پیراکی کے لیے استعمال ہونے والی جھیلیں اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی بھر کے ریسکیوورکرز ان سنڈیوں سے نمٹنے کے لیے برسرپیکار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سنڈی زیادہ تر شاہ بلوط کے درختوں پر حملہ آور ہوئی ہے۔ اس وقت جرمنی میں جتنے شاہ بلوط کے درخت ہیں ان میں سے 70فیصد پر یہ سنڈیاں کثیر تعداد میں موجود ہیں۔پیسٹ کنٹرول کمپنی وولف گینگ اولر کا کہنا ہے کہ سنڈی کا یہ حملہ ہر سال ہوتا ہے لیکن اس سال یہ جتنا شدید ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ لوگوں میں سوجن اور سانس میں دشواری کا سبب بھی بن رہی ہے اور اب تک اس کے سینکڑوں کیس سامنے آ چکے ہیں۔جو لوگ دمے کے مرض کا شکار ہیں ان کے لیے یہ صورتحال زیادہ سنگین ثابت ہو سکتی ہے۔وزارت ماحولیات کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان سنڈیوں سے عمررسیدہ افراد، بچے اور الرجی والے افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس