تحریک انصاف نےسینئر ورکروں کو نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹیں دیں، پی ٹی آئی کے سونامی کا پول کھل گیا:خورشید شاہ

  تحریک انصاف نےسینئر ورکروں کو نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹیں دیں، پی ٹی آئی ...
  تحریک انصاف نےسینئر ورکروں کو نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹیں دیں، پی ٹی آئی کے سونامی کا پول کھل گیا:خورشید شاہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ،جو اپنی جماعت سے وفادرا نہ ہوئے وہ لوٹے کسی اور سے کیا وفا کریںگے؟ پی ٹی آئی کے سونامی کا پول کھل گیا،تحریک انصاف نے سینئر ورکروں کو نظر انداز کرکے لوٹوں کو ٹکٹیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوری حکومت کا مدت پوری کرنا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہےکہ ملک میں کسی دوسری حکومت نے اپنی مدت پوری کی، پیپلز پارٹی نواز شریف کا ساتھ نہ دیتی تو مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر پاتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صالح پٹ میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر صالح پٹ کو ماڈل سٹی میں تبدیل کیا، 2013 اور آج کے صالح پٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ سب پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،کسی پر کوئی احسان نہیں کیا ،آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ٹکٹوں کے معاملے پر اختلافات نہیں، جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا وہ الیکشن لڑیگا۔

مزید : قومی