الیکشن 2018،پیپلز پارٹی نے بھی ”پتے“ شو کردیئے ،عمران خان کامقابلہ شہلا رضا کریں گی

الیکشن 2018،پیپلز پارٹی نے بھی ”پتے“ شو کردیئے ،عمران خان کامقابلہ شہلا رضا ...
الیکشن 2018،پیپلز پارٹی نے بھی ”پتے“ شو کردیئے ،عمران خان کامقابلہ شہلا رضا کریں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے انتخابات 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے پتے ”شو“ کردیئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ نے سندھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 160امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔شہلارضا کوگلشن اقبال سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابل ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا، سندھ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 160 ٹکٹ جاری کردیے گئے۔پیپلز پارٹی نے این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق این اے196 جیکب آباد سے اعجاز جاکھرانی اور پی ایس 01 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پہنور امیدوار ہوں گے۔ بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور امیدوار ہوں گی۔سابق صدر آصف علی زرداری این اے 213 شہید بے نظیرآباد سے میدان میں اتریں گے۔ پی ایس 11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی ، این اے197 کشمور سے احسن مزاری امیدوار ہوں گے۔ پی ایس 04 کشمور سے حاجی عبدالروف، خورشید شاہ این اے 206 سکھر ون سے الیکشن لڑیں گے۔این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ ، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 80 جام شورو 1 اور پی ایس34 نوشہروفیروز دو سے میدان میں اتریں گے۔ این اے243 گلشن اقبال سے عمران خان کے مقابلے میں شہلا رضا کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ این اے247 کراچی ساو¿تھ سے عبدالعزیز میمن، این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل اور این اے 250 ویسٹ سے علی احمد امیدوارہوں گے۔پی ایس 63 سے شرجیل میمن جبکہ آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے امیدوار ہوں گے۔ مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ، پی ایس 62 حیدرآباد سے جام خان شورو اور پی ایس 09 شکار پور سے آغا سراج درانی کو پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی