نواز شریف اور مریم نواز آج بیگم کلثوم کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہونگے ، عید بیرون ملک گزاریں گے

نواز شریف اور مریم نواز آج بیگم کلثوم کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہونگے ، عید ...
نواز شریف اور مریم نواز آج بیگم کلثوم کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہونگے ، عید بیرون ملک گزاریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازآج 5روز کیلئے لندن روانہ ہونگے جہاں پر وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی لندن میں ہی گزاریں گے ۔

جیو نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں پانچ دن قیام کریں گے اور کلثوم نواز کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف عید لندن میں گزاریں گے اور عید کے بعد لند ن سے پاکستان واپس آئیں گے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل ہوگی ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں میاں نواز شریف اورمریم نواز کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے تین روز کی چھٹی کی درخواست کی گئی تھی لیکن عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مخالفت کرنے پر چھٹی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا مگر گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ٹرائل کی تاریخ میں تو سیع کے معاملے کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی