25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا:اعجاز چوہدری 

25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا:اعجاز چوہدری 
25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا:اعجاز چوہدری 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اعجاز چوہدری کا کہناتھا کہ پنجاب سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ، قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی رہنما راجہ شبیر کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور