اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل کون سا ہے ؟اعتدال اور توازن کی اسلام میں اہمیت ۔۔۔

اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل کون سا ہے ؟اعتدال اور توازن کی اسلام ...
اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل کون سا ہے ؟اعتدال اور توازن کی اسلام میں اہمیت ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام اعتدال اور توازن کی راہ پر چلنے کی تلقین کرتا ہے اور وہ معاملات و عبادات میں افراط و تفریط کی روش اختیار کرنے کو بنظرِ استحسان نہیں دیکھتا۔ حضور اکرم ﷺ نے صحابہ رضی اللہ عنہ کو اسی راہ پر عمل پیرا ہونے کی تعلیم فرمائی ہے۔ روایت میں ہے کہ ایک دفعہ چند صحابہ رضی اللہ عنہ جن میں حضرت عبداللہ بن عمرو  رضی اللہ عنہ بھی تھے، صائم الدہر اور قائم الیل رہنے پر متفق ہو گئے۔ آپﷺ کو خبر ہوئی تو حضرت عبداللہ بن عمروؓ کو طلب فرمایا، جو مکالمہ ہوا وہ انہی صحابی سے مروی حدیث پاک میں نیچے  ملاحظہ فرمایئے ۔

                                                                                

 ایک اور حدیث میں ارشاد نبویﷺ ہے کہ ’’اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے اچھا عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ وہ قلیل ہو‘‘(صیح مسلم)

آنحضرت ﷺ کے یہ حکمت آموز ارشادات عبادت میں میانہ روی اور اعتدال کو ملحوظ رکھنے کی تعلیم دیتے ہیں،ان کا لب لباب یہ ہے کہ سب سے بہتر اور افضل عمل وہ ہے، جو خواہ مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نہ ہولیکن اسے پابندی وقت اور تواتر کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

مزید :

Ramadan -Ramadan Quote -