پاک فوج کے کیڈٹ کا اعزاز، جرمنی میں بہترین نشانے باز کا مقابلہ جیت لیا

پاک فوج کے کیڈٹ کا اعزاز، جرمنی میں بہترین نشانے باز کا مقابلہ جیت لیا
پاک فوج کے کیڈٹ کا اعزاز، جرمنی میں بہترین نشانے باز کا مقابلہ جیت لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے کیڈٹ نے جرمنی میں شوٹنگ مقابلہ جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیڈٹ مہد اعجاز پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے جرمنی میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ مہد اعجاز نے جرمنی میں شوٹنگ کا مقابلہ جیت لیا۔ جرمنی کے فیڈر ل سکول آف لیگز نے مہد اعجاز کو بہترین شوٹر قرار دیا ۔ پاک فوج کے کیڈٹ مہد اعجاز جرمنی میں سلور ٹرافی اورمیڈل پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

مزید : قومی