عیدالفطر قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ،241روپے کلو تک پہنچ گیا

عیدالفطر قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ،241روپے کلو تک ...

 لاہور(سٹی رپورٹر)عید الفطر کے دن قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتیں بڑھنے لگیں ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ، پرچون سطح پر ایک ہی روز میں مزید 9روپے اضافے سے قیمت 232روپے سے بڑھ کر 241روپے فی کلو ہو گئی ،برائلر گوشت کی قیمتوں میں دو روز میں مجموعی طو رپر 13روپے اضافہ دیکھا گیا ،فارمی انڈوں کی قیمت 80روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔اس حوالے سے صارفین نے کہا کہ مٹن تو پہلے ہی مڈل کلاس لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے اب آہستہ آہستہ مرغی کی قیمت بھی بے قابو ہوتی جارہی ہے ،انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور ایسی پالیسی بنانی چاہیے کے چکن کی قیمت مستحکم رہے خاص طور پر تہواروں پر تو مزید کمی ہونی چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1