ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا بیت المقدس کی آزاد ی کے لئے احتجاجی مظاہرہ
لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی مکمل آزادی اور حرمت القدس کی پامالی کیخلاف شالیمارروڈ لاہور میں قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور حرمت القدس مظاہرہ کیا اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے بطور نفرت و اظہارِ مذمت کے طور پر ایک بڑا اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان،ڈاکٹر شاہد نصیر ،محمد ریاض چودھری ، حافظ شعیب الرحمن،قاری اعجاز اور میاں محمد نعیم نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی مکمل آزادی اور اسکے تقدس کا تحفظ دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کا ایمانی فرض ہے دنیا بیت المقدس میں اسرائیلی دارالخلافہ اور امریکی سفارتخانہ کے قیام کو مسترد کرچکی ہے حال ہی میں اقوام متحدہ نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد کو بھی مسترد کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی مقررین نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم و نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قتل و غارت گری اور اسرائیلی دہشتگردی کا سخت نوٹس لے نیز انہوں نے تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے پر امریکہ کا مکمل سفارتی ،اقتصادی و معاشی بائیکاٹ اور اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں جو انکا فرض منصبی ہے۔