25جولائی چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا،صاحبزادہ حامد رضا

25جولائی چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور (سٹی رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا۔ نواز شریف پاکستان مخالف عالمی کھیل کا حصہ بن چکے ہیں۔ پاکستان میں موجود امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ن لیگ انتخابات میں منظم دھاندلی کی ماہر ہے لیکن اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ نے ہر بار پٹواریوں اور آراوز کے سہارے الیکشن جیتا۔ پاکستان کے دشمن عید کے بعد خطرناک کھیل شروع کرنا چاہتے ہیں۔

حامد رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1