لیسکو افسران اور ملازمین کو عیدالفطر پر ایک بونس تنخواہ ملے گی

لیسکو افسران اور ملازمین کو عیدالفطر پر ایک بونس تنخواہ ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) لیسکونے اپنے محکمے کے افسران اور ملازمین کو عیدالفطر پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کااعلان کیا ہے جبکہ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے لیسکو نے بونس کیلئے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوائی تھی اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر سے قبل افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دیدی جائیگی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ وصول کرنے والوں محکمہ کے ریگولر ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ لینے والوں میں شامل ہیں۔